ویب دنیا


مفید اور کارآمد سائٹس


محترم قارئین !  اس پیج کے ذریعہ ہم کچھ مفید سائٹس کاآپ سے مختصر تعارف کرانے کی کوشش کریں گے ۔بسا اوقات نیٹ پر کسی مطلوب کی تلاش کے دوران ہمیں کچھ ایسی عمدہ چیزیں مل جاتی ہیں جنہیں ہم محفوظ تو رکھنا چاہتے ہیں لیکن اہتمام میں کمی کے باعث وہ ہمارا دھیان دوبارہ حاصل نہیں کرپاتیں اور اس طرح ایک کار آمد چیز ضائع ہوجاتی ہے کئی بار ایسا بھی  ہوتاہے کہ تلاش وجستجو کے درمیان یا اپنے دوستوں کی کرم فرمائی کے باعث ہمارا کسی اچھی سائٹ سے سابقہ پڑا اور ہم نے اسے بک مارک کرلیا پھر اچانک کمپوٹر نے ناز نخرے دکھلانے شروع کئے اور ہم نے آو دیکھا نہ تاؤ جھٹ فارمیٹ مار دیا اورجب ہوش وحواس ذرا ٹھکانے آئے تو معلوم ہوا کہ محنت سے تیار پونجی بھی لٹ گئی ،اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ذاتی کمپوٹر کے علاوہ کہیں اور کام کرنا پڑگیا تو خاصا وقت سائٹ کی تلاش میں ہی ضائع ہوجاتا ہے روشنی کی یہ حقیر سی کوشش اسی مشکل کو آسان کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے ۔  لیکن ان سب سے اوپرجومقصد ہے وہ ہے اپنی بساط بھر لوگوں کی رہنمائی.

قرآن کریم سے متعلق سائٹس
قرآن مجید دنیا کی وہ لازوال کتاب ہے جس سے شغف رکھنے والے کو نہ صرف اس دنیا میں بلکہ آخرت میں      بھی سرخرو ہونے کی ضمانت دی گئی ہےیہی وجہ ہے کہ ہر دور میں اس کے پڑھنے پڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے دور جدید میں جب ہر چیز انٹرنیٹ کے ذریعہ عوام الناس تک رسائی حاصل کر رہی ہے تو پھر یہ عظیم الشان کتاب بھلا کیوں اس جدید تکنیک سے محروم رہتی یہی وجہ ہے کہ ماہر قرا کی خوبصورت آوازوں میں تلاوت کے ہزاروں نمونے ،دنیا کی مختلف زبانوں میں شرح ومعانی ،تفسیر وتفہیم اور جدید اسلوب سے مزین بے شمار دیگر سہولیات کے ساتھ  ان گنت سائٹس ہمہ وقت آپ کے ذوق کی تسکین کے لئے موجود ہیں  جن پر آپ اپنی مرضی کے مطابق قاری کا انتخاب کرسکتے ہیں اگر حفظ قرآن کے لئے آیات کی تکرار مطلوب ہے تو یہ سہولت بھی موجود ہے مختلف زبانوں میں تراجم کے ساتھ ایک ایک آیت کے ترجمے اور تلاوت کی وضاحت کی بھی گنجائش ہے حسب منشاترجمہ منتخب کرنے کی بھی آزادی ہے گو یہ فہرست ابھی بہت طویل نہیں مگر جتنی بھی ہے وہ نہ صرف کافی ہے بلک قابل قدر ہے ہماری اپنی معلومات کی حد تک تنزیل ڈاٹ نیٹ نے اس میدان میں نمایاں کام کیا ہے دوسری سائٹس بھی اپنے مواد اور خدمات کے اعتبار سے مفید ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ ان میں مزید نکھار آتا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment