ذہنی ورزش



وہ کون سی چیز ہے؟
1. جس کو آدمی خود کاٹتا ہے اور اس پر آنسوبھی بہاتا ہے ؟
2. جو آپ کی ہونے کے با وجود دوسرے لوگ اس کو آپ سےزیادہ استعمال کرتے ہیں ؟
3. جس قدر بڑھتی ہے اتنی ہی کم ہو تی جاتی ہے ؟
4. اس میں سے جس قدر نکا لیں گے اتنی ہی بڑھتی جا ۓ گی؟
5. جو بیک وقت ہمیں اٹھاتی ہے اورهم بھی اسے اٹھاتےہیں ؟
6. اس کے سر پر جب تک مارا نہ جا ۓ تو وہ اندر داخل ہی نہیں ہوتی ؟
7. جو خود حرکت کئے بغیر ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتی ہے ؟
8. جو نہیں آتی تو لوگ چاہتے ہیں کہ آۓ اور جب آتی ہے تو اس سے چھپتے ہیں ؟
9. جس کے دانت ہوتے ہیں لیکن کسی کو کاٹتی نہیں ؟
10. جو دوسروں کو فائدہ پہنچا نے کے لۓ خود کو جلا ڈالتی ہے ؟
11. جو دنیا کی ہر چیز دیکھتی ہے مگر اپنے کو نہیں دیکھ پا تی ؟ 




1. پیاز ٢. آپ کا نام ٣. عمر ٤. گڈھا ٥. جوتا ٦. کھونٹی ٧. راستہ ٨. بارش ٩. کنگھی ١٠. شمع ١١. آنکھ


۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

1۔ ایسا شخص جو دوست دشمن سب کو ایک آنکھ سے دیکھتا ہے ؟
2۔ وہ کون سا شخص ہے جو خواہش کر ے گا کہ کاش کا نا ہوجائے؟
3۔ پانی کی جنس سے ہے مگر پانی میں رکھ دیا جا ۓ تو مر جا تا ہے ؟
4۔ چلتی ہے رکتی ہے مگر عجیب بات ہے کہ بغیر پیر کی ہے ؟
5۔ سوچنے کے لیے عقل نہیں ، بولنے کے لیے زبان نہیں پھر بھی سچ بتاتی ہے ؟
6۔ مادہ جنتی (پیدا کرتی ) ہے نہ خود کھا نے کو دیتی ہے نہ کوئی دوسرا پھر بھی زندہ رہتا ہے ؟
7۔ جس کا شروع اور آخر نہ ہو ؟
8۔ جب بارش نیچے آتی ہے تو ا سے اوپر کیا جاتا ہے ؟
9۔ برف نہیں پھر بھی پانی میں ڈال دینے سے ختم ہوجاۓ ؟
10۔ ہزار مکینوں کا ٹھکانا مگر ایک چڑ یا کے رہنےبھر کی جگہ نہیں ؟
11۔ کسان کھیت میں داخل ہوتا ہے تو پہلا پیر رکھنے کےبعد سب سے پہلے کیا کرتا ہے ؟
12۔ وہ کون سا شخص ہے جو چا ہے گا کہ ہر انسان کے پاس ایک کے بجائے دو سر ہوں ؟
1۔ کا نا ٢. اندھا ٣. برف ٤. گھڑی ٥. ترازو ٦. انڈا ٧. دائرہ ٨. چھتری ٩. نمک .شکر ١٠. شہد کی مکھی کا چھتا 11۔ دوسرا پیر رکھتا ہے 12۔ حجام

No comments:

Post a Comment